(ن) لیگ دہشت گردی اور کر پشن کا خاتمہ نہیں اقتدار بچانا چاہتی ہے، ڈاکٹر محمد طاہر القادری


(ن) لیگ دہشت گردی اور کر پشن کا خاتمہ نہیں اقتدار بچانا چاہتی ہے، ڈاکٹر محمد طاہر القادری

عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کو موجودہ حکمرانوں نے مذاق بنا کر رکھا دیا ہے جبکہ (ن) لیگ دہشت گردی اور کر پشن کا خاتمہ نہیں اقتدار بچانا چاہتی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ (ن) لیگ دہشت گردی اور کر پشن کا خاتمہ نہیں اقتدار بچانا چاہتی ہے، نیشنل ایکشن پلان کو موجودہ حکمرانوں نے مذاق بنا کر رکھا دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں رینجرز کو مکمل آزادی نہیں بلکہ حکمران ان کی راہ میں بھی رکاوٹیں ڈال رہی ہے۔

انہوں نے تاکید کی کہ نیوز لیک کے معاملے کو (ن) لیگ دفن کر نے کی کوشش کر رہی ہے مگر قوم ان کو کامیاب نہیں ہونے دیگی۔

اپنے ایک انٹرویو میں عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ (ن) لیگ والے پہلے دن سے ملکی اور قومی نہیں صرف ذاتی مفادات کو ترجیح دے رہے ہیں اور نیشنل ایکشن پلان پر سیکورٹی فورسز کام کر رہی ہے مگر پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان کو حکمرانوں نے مکمل بر یک لگا رکھی ہے اور دہشت گردوں کیساتھ ساتھ انکے سہولتوں کاروں کے ساتھ بھی ہاتھ ہولا رکھا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور کر پشن کے خاتمے کیلئے بلاتفر یق کاروائیاں اور آپریشن ضروری ہے مگر موجودہ حکمرانوں کی موجودگی میں ایسا ہوتا نظر نہیں آرہا۔

انہوں نے کہا کہ نیوز لیک کے معاملے کو کئی ماہ ہوچکے ہیں مگر حکمران اس پر بھی پردہ ڈالنے اور اس معاملے کو دفن کرنے کی سازشیں کر رہے ہیں اس سے بڑا قوم کیساتھ اور مذاق کیا ہوسکتا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری