پاک افغان سرحد ی بندش کا معاملہ؛ افغانستان نے پاکستان کے خلاف ڈبلیو ٹی او سے شکایت کردی


پاک افغان سرحد ی بندش کا معاملہ؛ افغانستان نے پاکستان کے خلاف ڈبلیو ٹی او سے شکایت کردی

افغان صنعت و تجارت کے نائب وزیر قربان حقجو نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف شکایت پر ڈبلیو ٹی او کے بہت سے رکن ممالک افغانستان کی حمایت میں سامنے آئے ہیں، پاکستان کے خلاف ڈبلیو ٹی او سے شکایت پر کمیشن 6 اپریل کو تعین کرے گا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق افغان صنعت و تجارت کے نائب وزیر قربانحقجو نے کہا ہے کہ سرحد کی بندش کے حوالے سے پاکستان کے خلاف شکایت پر بڑی تعداد میں ڈبلیو ٹی او کے رکن ممالک افغانستان کی حمایت میں سامنے آئے ہیں۔

افغان ٹی وی "طلوع نیوز" کی رپورٹ کے مطابق قربان حقجو کا کہنا تھا کہ سرحد بند کرنے کے حوالے سے افغانستان کی پاکستان کے خلاف عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) سے شکایت پر کمیشن 6 اپریل کو تعین کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈبلیو ٹی او کے بہت سے رکن ممالک اس معاملے پر افغانستان کی حمایت میں سامنے آئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چاہ بہار بندر گاہ کے ذریعے بھارت سے تجارت اور ٹرانزٹ تعلقات کو وسعت دینے پر بات چیت کے لئے مستقبل قریب میں ایک تجارتی ٹیم بھارت کا دورہ کرے گی۔ بھارت افغانستان کے ساتھ تجارتی تعلقات کو وسعت دینے میں دلچسپی رکھتا ہے اور ائیر کارگو کے ذریعے سامان کی نقل و حرکت کے حوالے سے افغانستان کی مدد کرنا چاہتا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری