میزائل تیار ہیں، اگلا ھدف ریاض ہوگا، یمنی فوج

میزائل تیار ہیں، اگلا ھدف ریاض ہوگا، یمنی فوج

یمنی فوج کے ترجمان نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں واقع کنگ سلمان ایئربیس کو برکان-2 بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنانے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: ریاض کے مرکز کو نشانہ بنانے کے لئے یمنی میزائل تیار ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج کے ترجمان نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں واقع کنگ سلمان ایئربیس کو برکان-2 بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنانے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریاض کے مرکز کو نشانہ بنانے کے لئے یمنی جدید ترین میزائل تیار ہیں۔

یمنی فوج کے ترجمان شرف لقمان کا کہنا تھا کہ یمنی مسلح افواج نے دفاعی میزائل نظام میں بہتری لائی ہے اور اب ریاض کو بہت آسانی سے نشانہ بناسکتے ہیں۔

شرف لقمان کا کہنا تھا کہ برکان-2 بیلسٹک میزائل کے ذریعے ہم نے کنگ سلمان ایئربیس کو نشانہ بنایا ہے، اگلے میزائلوں کا ھدف ریاض کا مرکز ہوگا۔

فوجی ترجمان نے کہا کہ سعودی اتحاد نے یمن پر حملے بند نہ کئے تو ان کا انجام بہت برا ہوگا، اب یمن پہلے سے زیادہ طاقتور ہوچکا ہے۔

 واضح رہے کہ یمنی فوج نے ریاض میں واقع کنگ سلمان ایئربیس پر برکان-2 بیلیسٹک میزائل سے حملہ کیا تھا۔

یمنی فوجی ذرائع نے المسیرہ نیوز کو بتایا تھا کہ یہ میزائل فوجی ایئربیس کے اس جگہ پر داغا گیا ہے جہاں سعودی پائلٹوں کو تربیت دی جاتی ہے۔

یاد رہے کہ یمنی فوج نے کچھ عرصہ قبل مغربی ریاض سے 40 کلومیٹر دور ایک فوج کیمپ کو بھی میزائل سے نشانہ بنایا تھا۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری