گلگت بلتستان کو تمام تقاضوں کے ساتھ ملک کا پانچواں آئینی صوبہ بنایا جائے، اسلامی تحریک پاکستان


گلگت بلتستان کو تمام تقاضوں کے ساتھ ملک کا پانچواں آئینی صوبہ بنایا جائے، اسلامی تحریک پاکستان

اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے ترجمان زاہد علی آخونزادہ کا کہنا ہے کہ اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان کے عوام کی حقیقی ترجمان ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے ترجمان زاہد علی آخونزادہ کا کہنا ہے کہ اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان کے عوام کی حقیقی ترجمان ہے۔

اسلامی تحریک پاکستان کے تمام ممبران گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی و کونسل تحریک اسلامی پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایت پر متحدہو کر عوامی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان پر علامہ سید ساجد علی نقوی کی گہری نظر ہے۔ ہماری جماعت نے روز اوّل سے ہی گلگت بلتستان کے آئینی حقوق کی آواز ہر فورم پر بلند کی اور گلگت بلتستان کو ملک کا پانچواں آئینی صوبہ بنانے کی جدوجہد جاری رکھی۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کو آئینی صوبہ بنانے سے مسئلہ کشمیر پرکوئی اثر نہیں پڑے گابلکہ گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے سے ملک مزید مضبوط ہو گا۔

ترجمان نے حکومت پاکستان کی جانب سے گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت کے تعین کیلئے بنائی گئی کمیٹی کی جانب سے گلگت بلتسان کو آئینی صوبہ بنانے کی جو سفارشات وزیر اعظم کو بھجوائی ہے اور چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کے بیان کہ گلگت بلتستان ملک کا پانچواں صوبہ ہے، کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ آئین پاکستان میں ترمیم کرکے گلگت بلتستان کی عوام کو گزشتہ 70سالوں سے حقوق سے محروم رکھنے کی روش کا خاتمہ کرتے ہوئے آئینی صوبہ بناکر قومی اسمبلی اور سینٹ میں نمائندگی دینے میں دیر نہ کی جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گلگت بلتستان سی پیک منصوبے کیلئے گیٹ وے کی حیثیت رکھتا ہے جس کے فوائد سے اس علاقے کی عوام کو بھر پور طریقے سے بہرہ مند کیاجائے۔ جی بی میں پاور سیکٹر میں بے شمار مواقع ہیں جنہیں سی پیک میں شامل کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ اس منصوبے سے گلگت بلتستان کی عوام کو سہولت دینے کیلئے رابطہ سڑکوں کے جال کے ساتھ ساتھ گلگت بلتستان کے تینوں ڈویژنز سکردو، گلگت اور دیامر میں بھی اقتصادی زون قائم کیے جائیں۔ اس سے ملکی استحکام اور یکجہتی کی فضا قائم ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی تحریک پاکستان سی پیک کے منصوبے کوپاکستان کا تاریخی اور مثالی منصوبہ قرار دیتے ہوئے اس منصوبے کی تکمیل میں بھرپور تعاون کا یقین دلاتی ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ گزشتہ روز اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان کا اہم دو روزہ اجلاس صوبائی صدرعلامہ سید محمد عباس رضوی ممبر گلگت بلتستان کونسل کی زیر صدارت علاقائی کیمپ آفس سکردو میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں علامہ شیخ مرزا علی صوبائی جنرل سیکریڑی، دیدار علی سینئر نائب صدر، کیپٹن شفیع ممبر اسمبلی، کیپٹن سکندر ممبر اسمبلی و چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی، علامہ فدا عبادی ڈویژنل صدر، علامہ موسی رضوانی سمیت دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔

اجلاس میں شیخ مرزا علی کو صوبائی جنرل سیکرٹری اور اور برادر یوسف آخونزادہ کو ایڈیشنل جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ حلقہ نمبر 4نگر میں بھر پور انداز میں کردار ادا کرتے ہوئے ضمنی الیکشن میں اپنے اُمیدوار کو کامیاب کر ائیں گے۔

علاوہ ازیں اسلامی تحریک پاکستان عادلانہ حکومت اور نظام پر یقین رکھتی ہے اور صوبائی حکومت کے بعض اقدامات کو عادلانہ تقاضوں کے منافی سمجھتی ہے۔ اور سخت تشویش کا اظہار کرتی ہے خصوصا محکمہ تعلیم، صحت اور پولیس بھر تیوں میں خلاف ضابطہ اور قانون بھرتیوں پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کو دہراتی ہے کہ میرٹ کو پاؤں تلے روندنے سے علاقے میں احساس محرومی بڑھ سکتی ہے اور جو کسی بھی عالمی اہمیت کے منصوبہ کی افادیت کو مشکوک کرنے کے ساتھ محکموں کے بے بسی ظاہر کرتی ہے جس کا فائدہ دہشت گرد گروہوں کا حاصل ہوگا جو ماضی میں ٹارگٹ کلنگ اور مسافروں کو تنگ کرتے آئے ہیں۔ قائمہ کمیٹی برائے صحت و تعلیم کے وضع کردہ فارمولوں کو یکسر نظر انداز کرنے سے اسمبلی کی وقعت بھی متاثر ہوگی جو اچھا پیغام نہیں ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری