حج کرپشن کیس میں حامد سعید اور دیگر ملزمان باعزت بری


حج کرپشن کیس میں حامد سعید اور دیگر ملزمان باعزت بری

اسلام آباد ہائی کورٹ نے حج کرپشن کیس میں سابق وفاقی وزیرمذہبی امورحامد سعید کاظمی ، سابق ڈی جی حج راؤشکیل اور سابق جوائنٹ سیکرٹری مذہبی امور باعزت بری کردیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسپیشل جج سینٹرل کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے حج کرپشن کیس میں ملوث سابق وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی کو باعزت بری کرنے کا حکم سنا دیا  عدالت نے کرپشن کیس میں ملوث راﺅ شکیل اور آفتاب الاسلام کو بھی بری کر دیا ۔

واضح رہے کہ اسپیشل سیشن جج کی عدالت نے حج کرپشن میں حامد سعید کاظمی اور سابق جوائنٹ سیکریٹری ریاض الاسلام کو بارہ سال قید اور پندرہ پندرہ کروڑ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی اس کے علاوہ سابق ڈائریکٹرجنرل حج راﺅ شکیل کو مجموعی طورپر چالیس سال قید اور پندرہ کروڑ روپے جرمانے کی سزا کا حکم دیا تھا ملزمان نے سزاوں کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا تاہم سپریم کورٹ نے کیس اسلام آباد ہائی کورٹ کو بجھوایا تھا

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری