پاکستانی دفتر خارجہ میں پھوٹ/ جونیئر افسر کی تعیناتی پر سینیئر افسران برہم


پاکستانی دفتر خارجہ میں پھوٹ/ جونیئر افسر کی تعیناتی پر سینیئر افسران برہم

اگرچہ پاکستان میں وزیر خارجہ موجودہ حکومت کے آنے کے بعد تاحال تھا ہی نہیں لیکن اب سیکریٹری خارجہ کی تقرری پر بھی تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے، جونیئر خاتون افسر کی عہدے پر تعیناتی پر 3 سینئر افسران نے بغاوت کردی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق حکومت نے اقوام متحدہ میں تعینات پاکستانی سفیر تہمینہ جنجوعہ کو سیکریٹری خارجہ کے عہدے پر تعینات کردیا، جس پر سینئر افسران پھٹ پڑے۔

ذرائع کے مطابق سیکریٹری خارجہ کی تعیناتی پر بغاوت کرنے والوں میں بھارت میں ہائی کمشنر عبدالباسط، غالب اقبال اور افغانستان میں تعینات سفیر ابرار حسین شامل ہیں۔

وزارت خارجہ کے 3 سینئر افسران عبدالباسط، ابرار حسین اور غالب اقبال نے احتجاج تہمینہ جنجوعہ کی تعیناتی پر احتجاج کرتے ہوئے خاتون افسر کے ماتحت کام کرنے سے انکار کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ غالب اقبال نے رخصت کی مدت ایک سال کیلئے بڑھادی، جبکہ سفارت سے سبکدوشی کی صورت میں بھارت اور افغانستان کے سفیر عبدالباسط اور ابرار حسین نے ایک مراسلے کے ذریعے وزارت خارجہ میں کام کرنے سے معذرت کرلی ہے۔

ذرائع کے مطابق تہمینہ جنجوعہ سنیارٹی میں 12 ویں نمبر پر تھیں، گیارہ افسران کو بائی پاس کرکے انہیں سیکریٹری خارجہ تعینات کیا گیا، بھارت میں تعیناتی پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط سنیارٹی لسٹ میں سر فہرست ہیں۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری