قطری شاہی خاندان کا مری کا دورہ، وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے ظہرانے کا اہتمام


قطری شاہی خاندان کا مری کا دورہ، وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے ظہرانے کا اہتمام

وزیراعظم نواز شریف کے ہمراہ قطری شاہی خاندان نے مری کا دورہ کیا، مریم نواز شریف بھی شاہی خاندان کے ہمراہ موجود رہیں۔

خبر رساں ادرے تسنیم کے مطابق پاکستان کا دورہ کرنے والے قطر کے شاہی خاندان نے وزیر اعظم میاں نواز شریف اور ان کی فیملی کے ہمراہ مری کا دورہ کیا، وزیر اعظم کی طرف سے مہمانوں کے اعزاز میں مری میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔ وزیر اعظم نواز شریف اور شیخ حماد بن خلیفہ الثانی انتہائی خوشگوار موڈ میں دکھائی دیئے۔

وزیر اعظم میاں نواز شریف اور قطری امیر گورنمنٹ ہاوس مری پہنچے۔ شاہی مہمان کی مری آمد کے موقع پر سکیورٹی کے انتظامات سخت کے گئے تھے۔

مری میں مریم نواز اور شیخا دانا بنت حماد بن خلیفہ الثانی کی ملاقات بھی ہوئی۔ ملاقات میں مریم اورنگزیب بھی موجود تھیں۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ بہترین موسم میں بہترین کمپنی ملی۔

گورنمنٹ ہاؤس میں ضیافت کے بعد وزیراعظم اور قطری شاہی مہمان اسلام آباد واپس روانہ ہوگئے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری