جے یو آئی بنوں میں فرقہ واریت کو ہوا دے رہی ہے/ وزیراعلیٰ کو متعصب اقدام کے خلاف کارروائی کرنی چاہئے


جے یو آئی بنوں میں فرقہ واریت کو ہوا دے رہی ہے/ وزیراعلیٰ کو متعصب اقدام کے خلاف کارروائی کرنی چاہئے

تحریک انصاف کے سربراہ نے جمعیت علماء اسلام (ف) کی جانب سے کئے گئے اہل تشیع کیخلاف متعصب اقدام پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے شر پسندوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ جے یو آئی بنوں میں فرقہ واریت کو ہوا دے رہی ہے۔

انہوں نے تاکید کی کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو متعصب اقدام کے خلاف کارروائی کرنی چاہئے۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں کہا کہ جے یو آئی بنوں میں فرقہ واریت کو ہوا دے رہی ہے اور وزیراعلیٰ کے پی کے کو متعصب اقدام کے خلاف کارروائی کرنی چاہئے۔

یاد رہے کہ بنوں میں جے یو آئی (ف) کی جانب سے ایک ایسا اشتہار اخبار میں شائع کروایا گیا جس میں خاکروب کی آسامی کے لئے ہندو، سکھ اور دیگر غیر مسلموں کے ساتھ شیعہ بھی لکھا گیا تھا، جس کے باعث پاکستان میں بسنے والے اہل تشیع کے خلاف زبردست احتجاج سامنے آیا۔

روزنامہ آج میں خاکروب کی بھرتی کا اشتہار زیر نظر تصویر میں ملاحظہ فرمائیں۔

کیا خاکروب محض ایک غیر مسلم ہی بن سکتا ہے؟
اگر ایسا ہے تو "شیعہ" کو اس کیٹیگری میں کیوں رکھا گیا ہے؟

اور اگر مذہب کا اس تقرری سے کوئی تعلق نہیں، تو اشتہار میں مذہب کا کالم کیوں شامل کیا گیا ہے؟

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری