سعودی عرب میں مقیم 26 لاکھ پاکستانی سرزمین حرمین کے دفاع اور سلامتی کے لیے ہروقت تیار ہیں


سعودی عرب میں مقیم 26 لاکھ پاکستانی سرزمین حرمین کے دفاع اور سلامتی کے لیے ہروقت تیار ہیں

پاکستان کے صدر ممنون حسین نے سعودی عرب کے سبکدوش ہونے والے سفیر عبداللہ مرزوق الزرانی سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: "سعودی عرب میں مقیم 26 لاکھ پاکستانی سرزمین حرمین کے دفاع اور سلامتی کے لیے ہروقت تیار ہیں۔"

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق صدرمملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں مقیم 26 لاکھ پاکستانی سرزمین حرمین کے دفاع اور سلامتی کے لیے ہروقت تیار ہیں۔

وہ جمعہ کو ایوان صدر میں سعودی عرب کے سبکدوش ہونے والے سفیر عبداللہ مرزوق الزرانی سے ملاقات میں گفتگو کررہے تھے۔

صدر پاکستان نے کہا کہ سعودی عرب ایک اہم مسلم ملک ہے اور پاکستان سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ اس لیے ہر پاکستانی کے دل میں سعودی عرب اور سعودی عوام کے لیے بے پناہ محبت ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہمارے دوطرفہ تعلقات جذبہ ایمانی اورمشترکہ مفادات کی وجہ سے بہت گہرے ہیں۔ دونوں ملک ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔

انھوں نے تجارتی حجم میں اضافے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

سعودی سفیر عبداللہ مرزوک الزرانی نے پاکستان میں قیام کے دوران حکومت پاکستان اور صدر مملکت کے تعاون کاشکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ مستقبل میں بھی پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات میں بہتری کے لیے اپنی خدمات ادا کرتیرہیں گے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری