اسامہ بن لادن امریکی اور سعودی پیداوار تھا، وزیر دفاع پاکستان


اسامہ بن لادن امریکی اور سعودی پیداوار تھا، وزیر دفاع پاکستان

وزیر دفاع پاکستان نے کہا ہے کہ اسامہ بن لادن کوسی آئی اے کے سابق ڈائریکٹر ویلم لیکس اور ترکی بن فیصل خطے میں لائے، اس وقت اسامہ بن لادن ہیرہ اور بعد میں دہشت گرد قرار دیاگیا، آج پیپلز پارٹی والے پوچھتے ہیں اسامہ بن لادن کوکون لایاتھا؟

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ اسامہ بن لادن کو سی آئی اے کے سابق ڈائریکٹر ویلم لیکس اورترکی بن فیصل خطے میں لائے، اس وقت اسامہ بن لادن ہیرہ اوربعدمیں دہشت گردقراردیاگیا۔

ان کا کہنا تھا کہ آج پیپلزپارٹی والے پوچھتے ہیں اسامہ بن لادن کوکون لایاتھا، پیپلزپارٹی والے کس کی خدمت کرناچاہتے ہیں، ہم اپنے سیکورٹی اور مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتے۔

انہوں نے حالیہ سابق صدر آصف علی زرداری کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی اپنا ملبہ اٹھائے اور حقائق کو نہ جھٹلائے، پیپلزپارٹی امریکیوں کیلئے جوکرتی رہی وہ سب تاریخ کاحصہ ہے، ملکی سیکورٹی پر اثرانداز ہونے کی کوشش تاریخ کاحصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پر کرپشن کے الزامات وہ لگارہے ہیں جو سراپا کرپشن ہیں، آصف زرداری سر سے پاؤں تک کرپشن میں ڈوبے ہوئے ہیں،کرپشن اور کمیشنوں کے اسکینڈل سامنے آہے ہیں، سابق حکومت کے اسکینڈل بے نقاب ہورہے ہیں، ہمیں الزام تراشی سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پراسرار سینکڑوں افراد کو ویزے جاری ہوئے، انکوائری ہوگی، پیپلزپارٹی بتائے مشکوک افراد کی پاکستان آمد کے مقاصد کیا تھے،کن اختیارات کے تحت انہیں ویزے جاری کیے گئے؟

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری