ایران نے قطر کو شکست دیکر فٹبال ورلڈ کپ میں رسائی کی امیدیں ختم کردیں

ایران نے قطر کو شکست دیکر فٹبال ورلڈ کپ میں رسائی کی امیدیں ختم کردیں

ایشین کوالیفائنگ میچز میں ایران نے 1-0 سے مات دیکر قطر کی ورلڈ کپ میں رسائی کی امیدیں ختم کردیں جبکہ میچ کے اختتام پر دونوں ٹیموں کے معاون اسٹاف اور پلیئرز میں جھگڑا بھی ہوا۔

ایشین کوالیفائنگ میچز میں ایران نے 1-0 سے مات دیکر قطر کی ورلڈ کپ میں رسائی کی امیدیں ختم کردیں جبکہ میچ کے اختتام پر دونوں ٹیموں کے معاون اسٹاف اور پلیئرز میں جھگڑا بھی ہوا۔

ایرانی کوچ کارلوس کوئروز اور ان کے قطری ہم منصب جورج فوسیٹی نے ایک دوسرے پر فقرے بازی کے الزامات عائد کیے تاہم ایرانی ٹیم اب 28 مارچ کو تہران میں چین کا سامنا کرے گی۔

علاوہ ازیں دیگر میچز میں چین نے جنوبی کوریا کو 1-0 سے قابو کرلیا جبکہ شام نے ازبکستان کیخلاف بھی 1-0 سے فتح پائی۔ دوسرے گروپ میں سعودی عرب نے تھائی لینڈ کو 3-0 سے زیر کرلیا، جاپان نے یواے ای پر 2-0 سے کامیابی پائی اور آسٹریلیا کا عراق سے مقابلہ 1-1 سے برابر رہا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری