عراق: فضائیہ کی بمباری، داعش کے 37 دہشت گرد ہلاک


عراق: فضائیہ کی بمباری، داعش کے 37 دہشت گرد ہلاک

عراق کے شہر تلعفر میں فضائیہ کی بمباری کے نتیجے میں داعش کے 37 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ رضاکار فورس نے شہر کا محاصرہ کرلیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق عراقی فضائیہ نے تلعفر میں تکفیری دہشت گردوں کے ایک گروپ پر بھرپور فضائی حملہ کیا۔

مذکورہ حملے میں داعش کے 37 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ادھر عراق کی رضاکار فورسز نے تلعفر کا محاصرہ کرلیا ہے جبکہ شہر میں عراقی حکومت کے حکم سے فوج بھی داخل ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ تلعفر میں داعشیوں کا محاصرہ مکمل ہوگیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری