برطانیہ: ایک اور ڈرائیور نے راہگیروں پر کار چڑھا دی / شہر میں خوف کی فضا طاری


برطانیہ: ایک اور ڈرائیور نے راہگیروں پر کار چڑھا دی / شہر میں خوف کی فضا طاری

برطانوی پارلیمنٹ کے باہر لوگوں کو کچلنے کے واقعے کے بعد اسی قسم کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا جہاں ڈرائیو ر نے کار راہگیروں پر چڑھا کر 4افراد کو زخمی کر دیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق برطانوی پارلیمنٹ کے باہر لوگوں کو کچلنے کے واقعے کے بعد اسی قسم کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا جہاں ڈرائیو ر نے کار راہگیروں پر چڑھا کر 4افراد کو زخمی کر دیا ہے۔

برطانیہ کے علاقے سلنگٹن میں ڈرائیور نے کار راہگیروں پر چڑھا دی جس کے نتیجے میں  4شہری زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واقعے کے بعد پولیس نے کارڈرائیورکو گرفتارکرلیا جبکہ کارمیں سواردیگرافراد فرارہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعے میں دہشتگردی کا پہلونظر نہیں آتا تاہم اس کی تفتیش کی جائیں گی اور ملزم سے تفتیش کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آئیں گے۔

واضح رہے کہ ابھی تک گرفتار ملزم کی شناخت کے بارے میں بھی کچھ نہیں بتایا گیا۔

ایک ہی طرح کے ان واقعات کے بعد شہری خوفزدہ ہو گئے ہیں۔

یاد رہے کہ چند روز قبل برطانوی پارلیمنٹ کے قریب ایک مسلح شخص نے تیز رفتار گاڑی سے درجن بھر لوگوں کو کچلنے کے بعد گاڑی پارلیمنٹ ہاؤس کے گیٹ سے ٹکرا دی تھی۔

اس واقعے میں 4 افراد ہلاک جبکہ 20 زخمی ہو گئے تھے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری