چین: عمارت میں دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک، 20 زخمی


چین: عمارت میں دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک، 20 زخمی

چین کے شہر بوتو کی ایک عمارت میں ہونے والے زور دار دھماکے میں 5افراد ہلاک جبکہ 20سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایک اپارٹمنٹ کی عمارت میں شدید دھماکہ ہوا۔

دھماکے کے نتیجے میں 5افراد ہلاک جبکہ 20سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پولیس اور امدادی ٹیمیں پہنچ گئیں۔

امدادی ٹیموں نے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لئے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا۔

دھماکہ اس قدر زوردار تھا کہ اس کی شدت سے قریب واقع 83 مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

ابتدائی تفتیش میں دھماکے کی وجہ گیس کا اخراج بتائی گئی ہے تاہم پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری