بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا پی سی بی کو صاف جواب


بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا پی سی بی کو صاف جواب

پی ایس ایل فائنل کے لاہور میں کامیاب انعقاد کے باوجود بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی لاہورمیں ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے کی تجویز مسترد کر دی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو پی ایس ایل فائنل کا لاہور میں کامیاب انعقاد بھی قائل نہ کر سکا۔   ترجمان بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے بیان دیا ہے کہ پاکستان آکر کھیلنے کیلئے سوچا بھی نہیں۔

پی سی بی کے سربراہ شہریار خان نے اپنے ایک بیان میں اس بات کا انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے بی سی بی حکام کو رواں سال کے وسط میں پاکستان آکر دو ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے کی پیشکش کی ہے لیکن بنگلہ دیش نے ایک بار پھر پاکستانی پیشکش ٹھکرا دی ہے۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے اس بات کی وضاحت کر دی کہ انہوں نے پاکستان آکر کھیلنے کا سوچا بھی نہیں ہے تاہم رواں سال جولائی میں پاکستان کی میزبانی کرنے کیلئے تیار ہیں ۔

واضح رہے کہ پی سی بی حکام اس پیشکش کو بہت زیادہ اہمیت دے رہے تھے۔

خیال رہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے پاکستان آ کر کھیلنے سے ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کی راہ ہموار ہوتی دکھائی دے رہی تھی تاہم بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے انکار کے بعد پاکستانی کرکٹ شائقین میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری