دنیا بھر پہ پابندی لگانے والے امریکہ پر ایران نے پابندی لگا دی


دنیا بھر پہ پابندی لگانے والے امریکہ پر ایران نے پابندی لگا دی

ایران نے 15 امریکی کمپنیوں پراسرائیل سے تعلقات رکھنے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں پابندی عائد کردی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق  یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب امریکہ نے 30 غیر ملکی کمپنیوں پر پابندی لگائی جو ایران کو حساس ٹیکنالوجی فراہم کیا کرتی تھیں۔

تفصیلات کے مطابق ایران نے اپنے ملک میں کام کرنے والی 15 امریکی کمپنیوں پر پابندی عائد کردی ہے یہ کمپنیاں اسرائیل کے ساتھ کاروباری سرگرمیاں جاری رکھی ہوئی تھیں اور فلسطین کے خلاف اسرائیل کی مدد کیا کرتی تھیں۔

ایران کی وزارت کارجہ کا کہنا ہے کہ یہ کمپنیاں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی میں مبتلا تھیں اور فلسطین میں ظلم و بربریت کرنے والے اسرائیل کے معاون و مدد گار تھیں۔

فی الحال یہ پتہ نہیں چل سکا ہے کہ مذکورہ کمپنیاں جن میں ڈیفنس ٹیکنالوجی سے متعلقہ فرم ریتھیون بھی شامل ہے اسرائیل سے کس قسم کے روابط رکھتی تھیں اور آیا اس پابندی سے تہران اور واشنگٹن کے تعلقات میں کیا اثر پڑے گا اور مستقبل کا منظر نامہ کیا ہوگا؟

خیال رہے کہ 2 روز قبل امریکہ نے 30 غیر ملکی کمپنیوں پر پابندی لگائی تھی جو ایران کو حساس ٹیکنالوجی فراہم کیا کرتی تھیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری