اتحادی فوج کی سربراہی راحیل شریف کو متنازع بنا دے گی


اتحادی فوج کی سربراہی راحیل شریف کو متنازع بنا دے گی

وفاقی وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ اتحادی فوج کی سربراہ راحیل شریف کو متنازع بنا دے گی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق وفاقی وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ نے خبردار کیا ہے کہ اتحادی فوج کی سربراہی راحیل شریف کو متنازع بنا دے گی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اتحادی فوج کی سربراہی راحیل شریف کی ساکھ کو خراب کر سکتی ہے۔

انہوں نے نکتہ اٹھایا کہ کچھ اسلامی ممالک ایسے بھی ہیں جو اتحادی فوج کے مخالف ہیں ان سے تعلقات پر بھی اثر پڑے گا۔

عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف اگر اتحادی فوج کے سربراہ بنے تو متنازع بن جائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی سرکاری ملازم کو بیرون ملک ملازمت کے لیے این او سی لینا پڑتا ہے سابق آرمی چیف بارے بہت کچھ کہا گیا لیکن ان کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل سابق صدر پاکستان جنرل (ر) پرویز مشرف نے بھی اپنے بیان میں کہا تھا کہ راحیل شریف کو اتحادی فوج کی سربراہی بہت سوچ سمجھ کر قبول کرنی چاہیئے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری