امریکہ: خوفناک ٹریفک حادثے میں 12 افراد ہلاک، 3 زخمی + تصاویر


امریکہ: خوفناک ٹریفک حادثے میں 12 افراد ہلاک، 3 زخمی + تصاویر

امریکی ریاست ٹیکساس میں پک اپ ٹرک اور مسافر وین کے درمیان تصادم سے بارہ افراد ہلاک جبکہ تین زخمی ہو گئے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق گارنر اسٹیٹ پارک کے قریب پک اپ ٹرک اور چرچ اراکین کو لے جانے والی وین میں تصادم ہو گیا۔

حادثے کے نتیجے میں بارہ افراد ہلاک ہو گئے۔

حادثے میں زخمی ہونے والے تین مسافروں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری