داعش اور القاعدہ کے اقدامات اسلامی تعلیمات کے خلاف ہیں، اقوام متحدہ


داعش اور القاعدہ کے اقدامات اسلامی تعلیمات کے خلاف ہیں، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹو نیو گوٹریس نے کہا ہے کہ دہشت گردی کو اسلام سے نہ جوڑا جائے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹو نیو گوٹریس نے کہا ہے کہ داعش اورالقاعدہ کے اقدامات اسلامی تعلیمات کے خلاف ہیں، دہشت گردی کو اسلام سے نہ جوڑا جائے۔

عرب لیگ سربراہ کانفرنس سے خطاب میں اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری انٹو نیو گوٹریس نے کہا کہ عسکریت پسندوں کے نفرت انگیز اقدامات کو اسلام کے ساتھ جوڑنا، اسلام مخالف نفرت میں اضافے کا باعث بن رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگ اس جال میں اّ گئے ہیں کہ وہ داعش اور القاعدہ کے قابل نفرت اقدامات کو اسلام سے جوڑتے ہیں حالانکہ یہ اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری