بھارت: گائے ذبح کرنے پر عمر قید کی سزا کا قانون منظور


بھارت: گائے ذبح کرنے پر عمر قید کی سزا کا قانون منظور

بھارتی گجرات میں گائے ذبح کرنے پر عمر قید جبکہ اس کا گوشت بیچنے پر10سال قید اور 1 لاکھ روپے جرمانے کا قانون منظور کر لیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق نریندر مودی کی مسلم دشمن پالیسیاں عروج پر ہیں۔

بھارتی گجرات میں گائے ذبح کرنے پر عمر قید جبکہ اس کا گوشت بیچنے پر10سال قید اور 1 لاکھ روپے جرمانے کا قانون اس کی تازہ مثال ہے۔  

گجرات کے وزیرِ مملکت پردیپ سنگھ جڈیجا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گائے انڈیا کی ثقافت کی علامت ہے اور پہلے سے موجود تحفظِ حیوانات کے قانون میں ترمیم کے بعد نیا بل منظور کیا گیا ہے۔

جس کے تحت گائے کو ذبح کرنے والوں کو عمر قید کی سزا دی جائے گی اور گائے کا گوشت بیچنے اور دوسری ریاستوں میں سمگل کرنے والوں کو10سال قید کے علاوہ 1لاکھ سے5لاکھ روپے جرمانہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گجرات کے وزیر اعلیٰ وجے روپانی بھی بار بارگائے ذبح کرنے والے افراد کے لئے 'سخت' سزاؤ ں کا وعدہ کرتے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ یہ نیا قانون فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری