جنرل قمر جاوید باجوہ  اور عمران خان کی ملاقات


جنرل قمر جاوید باجوہ  اور عمران خان کی ملاقات

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے جاری کردہ ایک ٹویٹر پیغام میں بتایا گیا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم نےپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ  (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے خبر دی ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو ترقی پانے اور آرمی چیف مقرر ہونے پر مبارکباد دی۔

ملاقات کے دوران ملک کو درپیش متعدد مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دوسری جانب ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق کا کہنا ہے کہ ملاقات میں قومی و بین الاقوامی امور پر بات چیت ہوئی ۔ دہشت گرد کے خلاف جنگ،افغان مہاجرین کے معاملے پر بھی گفتگو ہوئی

واضح رہے کہ یہ ملاقات قریبا 1 گھنٹے تک جاری رہی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری