دہشتگردی کے بدترین واقعے کیخلاف 3 روزہ سوگ کا اعلان


دہشتگردی کے بدترین واقعے کیخلاف 3 روزہ سوگ کا اعلان

پارا چنار دھماکے سے متاثر ہونے والے سوگوار خاندانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے تمام کاروباری مراکز اور بازار بند رہیں گے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاراچنار میں گزشتہ روز ہونے والے دہشت گردی کے واقعے کےخلاف تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

دہشتگردی کے اس افسوسناک واقعے میں 24 بے گناہ افراد شہید جبکہ 90افراد زخمی ہو گئے تھے۔

سوگوار خاندانوں سے اظہار یکجہتی کےلئے تمام کاروباری مراکز اوربازار بند رہیں گے۔

واضح رہے کہ افغانستان میں قائم ایک دہشت گرد تنظیم جماعت الاحرار نے اس وحشیانہ حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری