یورپ ترکی کو اپنی انگلیوں پر نچانا چاہتا ہے، ترک وزیراعظم


یورپ ترکی کو اپنی انگلیوں پر نچانا چاہتا ہے، ترک وزیراعظم

ترک وزیر اعظم علی یلدرم کا کہنا ہے کہ یورپ ترکی کو اپنی انگلیوں پر نچانا چاہتا ہے اور ترکی کی ترقی سے جلتا ہے۔

خبر رساں ادارے وزیر اعظم یلدرم نے قارس میں اپنے خطاب میں کہا ہے کہ یورپ ترکی کی ترقی سے ناخوش ہیں۔

یورپ چاہتا ہے کہ ترکی اپنے داخلی امور میں ہی الجھا رہے اور اپنی طاقت کو کھو دے۔  یہ ترکی کو اپنے ہاتھوں کی انگلیوں پر نچانا چاہتے ہیں۔

جب ترکی سے ان کی جیبوں میں پیسہ جانا بند ہو گیا تو یہ فتنہ بازی پر اُتر آئے ہیں۔

 کیا ترکی ان حرکتوں کے سامنے گردن جھکا سکتا ہے؟؟ ہرگز نہیں۔

انہوں نے کہا کہ "یورپ میں طیب ایردوان ڈکٹیٹر " کے عنوان کے ساتھ خبر شائع کی جارہی ہیں جس کی وجہ یہ ہے کہ ترک صدر اپنے ملک کے وسائل کو ان کی جیب میں نہیں جانے دے رہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہم سب جانتے ہیں کہ صدر ترکی کو دھمکی دینے والے ممالک دراصل ترکی کو دھمکی دے رہے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری