پاک بھارت تعلقات میں بہتری کے لئے ہر تعاون کرنے کو تیار ہیں، ایران کی پرخلوص پیشکش


پاک بھارت تعلقات میں بہتری کے لئے ہر تعاون کرنے کو تیار ہیں، ایران کی پرخلوص پیشکش

پاکستان میں ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست نے انٹرویو میں کہا کہ ایران کی حکومت خطے میں امن اورسلامتی کے لئے ہر قسم کے تعاون کیلئے تیار ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایران نے مسئلہ کشمیر کے حل میں ثالثی کیلئے اپنا اثر و رسوخ اور پاکستان اور بھارت کے ساتھ اپنے خصوصی تعلقات استعمال کرنے کی پیشکش کی ہے۔

پاکستانمیں ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست نے کہا کہ ایران کی حکومت خطے میں امن اورسلامتی کے لئے ہر قسم کے تعاون کیلئے تیار ہے۔

مہدی ہنر دوست نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان کسی تنازع یا کشیدگی سے ناصرف دونوں ملکوں کی ترقی میں رکاوٹ پیدا ہوگی بلکہ خطے کی دوسر معیشتوں پربھی اس کے اثرات مرتب ہونگے۔

پاکستان اور ایران کے درمیان تجارتی روابط کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزادانہ تجارتی معاہدے کے مسودے پر دستخط کردئیے گئے ہیں اور اس کے فعال ہونے سے دوطرفہ تجارت کو فروغ ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے متعلقہ حکام کا اجلاس پاکستان اور ایران کے درمیان آئندہ مشترکہ اقتصادی کمیشن کے بیسویں مرحلے میں ہوگا جس کا مقصد تجارتی روابط کومزید مضبوط بنانا ہے۔

چین پاکستان اقتصادی راہداری سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس سے نہ صرف خطے کی تقدیر بدلے گی بلکہ اس سے علاقائی ملکوں کے درمیان اتحاد بھی قائم ہوگا۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری