اقوام متحدہ کی یہودی بستیوں کی تعمیر کے اعلان پر تشویش


اقوام متحدہ کی یہودی بستیوں کی تعمیر کے اعلان پر تشویش

مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیر کے اعلان پر سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے اظہار مایوسی کیا ہے جبکہ امریکا اور برطانیہ نے بھی آباد کاری کے عمل کو قیام امن کی راہ میں رکاوٹ قرار دیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیر کے اعلان پر سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے اظہار مایوسی کیا ہے.

وائٹ ہاوس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہودی بستیوں کی آبادکاری میں بلا روک ٹوک توسیع، امن کی کوششوں میں حائل ہو سکتی ہے۔

دوسری جانب برطانوی وزیرخارجہ بورس جانسن نے بھی مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں میں اضافے کی مذمت کی ہے۔

 

ادھر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوئیٹریس نے اسرائیل کی جانب سے نئی بستیوں کی تعمیر کے اعلان پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

 

واضح رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم یہودی بستیوں میں اضافے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری