داعشی دہشتگردوں کے ہاتھوں 4 افغان طالبان اغوا


داعشی دہشتگردوں کے ہاتھوں 4 افغان طالبان اغوا

افغان ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ داعش سے وابستہ دہشتگردوں نے 4 افغان طالبان کو اغوا کرلیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبے غور میں داعش سے وابستہ دہشتگردوں نے 4 طالبان کو اغوا کرلیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق صوبہ غور کے علاقے غلمین میں داعشی دہشتگردوں نے کارروائی کرکے 4 طالبان کو اغوا کرلیا ہے۔

غلمین کے باشندوں نے داعش سے وابستہ ایک فرد کو حراست میں لیا ہے۔

غور کے صوبائی کونسل کے رہنما «عبدالبصیر قادری» کا کہنا ہے کہ غلمین کے بزرگ ، داعش کے ساتھ اغوا شدہ افراد کی رہائی کے لئے مذاکرات کر رہے ہیں۔

غور، گورنر کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ اغوا شدہ افراد کا تعلق طالبان سے ہی ہے اورطالبان کو داعش سے منسلک قاری رحمت اللہ گروپ نے اغوا کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ افغان طالبان نے افغانستان میں داعشی درندہ صفت دہشت گردوں سے مقابلہ کرنے کا اعلان کررکھا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل افغانستان کے چارسدہ نامی علاقے میں داعش اور طالبان کے درمیان جھڑپیں ہوئی تھیں جس کی وجہ سے طرفین کو جانی نقصان ہوا تھا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری