لدھیانوی کی لیبیا حکومت سے گٹھ جوڑ/ وکی لیکس نے بھانڈا پھوڑ دیا


لدھیانوی کی لیبیا حکومت سے گٹھ جوڑ/ وکی لیکس نے بھانڈا پھوڑ دیا

زاہد محمود قاسمی نے امریکی قونصلیٹ سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ مولانا احمد لدھیانوی نے ایران اور مخالف مکتبہ فکر کے خلاف سرگرمیاں تیز کرنے کے لئے لیبیا کی حکومت سے 3 لاکھ 12 ہزار ڈالر وصول کئے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق وکی لیکس نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کے معروف مذہبی رہنما مولانا زاہد محمود قاسمی نے امریکی پرنسپل افسر سے ملاقات کی اور انہیں فیصل آباد میں کالعدم سپاہ صحابہ کی سرگرمیوں سے متعلق آگاہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق مولانا زاہد محمود قاسمی نے امریکی سفارتخانے کے پرنسپل افسر کو مل کر بتایا کہ شدت پسند گروہ سپاہ صحابہ نے فیصل آباد میں اپنی سرگرمیاں تیز کر دی ہیں جو کہ پنجاب میں کالعدم تحریک طالبان پنجاب سے الحاق کرنے والا دوسرا بڑا گروپ تھا۔

زاہد قاسمی نے کالعدم سپاہ صحابہ مولانا محمد احمد لدھیانوی پر الزام عائد کیا کہ لبیا کی حکومت نے انہیں پاکستان میں ایران اور مخالف مکتبہ فکر کے خلاف اپنی سرگرمیاں بڑھانے کے لئے 25ملین پاکستانی روپے فراہم کئے۔

وکی لیکس کی ایک کیبل منظر عام پر آئی ہے جس میں فیصل آباد کے معروف مذہبی رہنما مولانا زاہد محمود قاسمی کے حوالے سے انکشاف کیا گیا ہے کہانہوں نے امریکی پرنسپل آفیسر برائن ڈی سے ملاقات کرتے ہوئے اپنی سابق جماعت کالعدم سپاہ صحابہ کی فیصل آباد میں سرگرمیوں سے مکمل طور پر آگاہ کیا۔

وکی لیکس کے مطابق مولانا زاہد محمود قاسمی کا امریکی پرنسپل آفیسر سے کہنا تھا کہ کالعدم سپاہ صحابہ فیصل آباد میں سوات کی طرز پر نفاذ شریعت کے نفاذ کے لئے اپنی سرگرمیاں بڑھا رہی ہے اور اس جماعت نے فیصل آباد میں لڑکیوں کے سکولوں میں بچیوں کو پردہ نہ کرانے کی صورت میں خود کش حملوں کی بھی دھمکی دی ہے۔

وکی لیکس کے مطابق زاہد قاسمی نے امریکی پرنسپل آفیسر کو بتایا کہ کالعدم سپاہ صحابہ کے سربراہ مولانا محمد احمد لدھیانوی حکومت لیبیا کی دعوت پر چندہ اکھٹا کرنے لیبیا گئے تو وہاں کی حکومت نے انہیں ایران اور مخلاف مکتبہ فکر کے خلاف اپنی سرگرمیاں بڑھانے کے لئے3 لاکھ 12ہزار امریکی ڈالر (25ملین پاکستانی روپے) فراہم کئے۔

زاہد قاسمی  نے بتایا کہ سپاہ صحابہ نے فیصل آباد میں پمفلٹ مہم چلائی جس میں لوگوں پر زور دیا گیا کہ اسلامی قوانین کی پابندی کی جائے، مہم میں سپاہ صحابہ کے کارکنوں کے لوگوں سے کہا کہ نماز کے اوقات میں اپنے کاروبار بند کر دیں، فحاشی کے تمام ذرائع ختم کردیں، اپنے گھروں میں ٹیلیویژن کا استعمال ختم کردیں، آپس کے معاملات عدالتوں کے بجائے مقامی اماموں سے حل کروائیں، اتوار کے بجائے جمعے کی چھٹی کریں، خواتین کے پردے کی پابندی کریں۔

پمفلٹ پر یہ بھی لکھا ہوا تھا کہ یہ پیغام تحریک طالبان کی سپورٹ سے سپاہ صحابہ نے جاری کیا ہے۔

پمفلٹ میں سوات میں شریعت کے نفاذ کو فیصل آباد کے لیے مثال بنا کر پیش کیا گیا۔

زاہد قاسمی نے امریکی پرنسپل افسر کو بتایا کہ فیصل آباد میں لڑکیوں کے سکولوں کو دھمکی آمیز خط بھی لکھا گیا جس میں کہا گیا تھا کہ اگر لڑکیوں کو پردہ نہ کرایا گیا تو پھر خود کش حملہ ہو سکتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ مولانا لدھیانوی کی لیبیا سے واپسی کے بعد فیصل آباد میں سپاہ صحابہ کی تعداد میں اضافہ ہو گیا تھا۔

برائن ڈی ہنٹ نے کیبل میں مولانا زاہد محمود قاسمی کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ فیصل آباد کے معروف دیو بندی عالم دین ہیں اور امریکی قونصلیٹ سے کافی عرصہ سے رابطے میں ہیں، قونصلیٹ کی طرف سے انہیں 2003میں امریکہ کا دورہ بھی کرایا گیا جہاں انہوں نے انٹرنیشنل لیڈر شپ کانفرنس میں شرکت کے علاوہ مختلف اسلامی سکالر کے ساتھ مل کر ویسٹ کے خلاف مسلمانوں میں پائے جانے والے تعصب اور نفرت کو ختم کرنے کے اہم تجاویز اور رائے بھی دیں جبکہ پاکستان میں کالعدم سپاہ صحابہ، جیش محمد اور دیگر شدت گروپس کے بارے میں بھی اہم خفیہ معلومات فراہم کرتے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ مولانا زاہد محمود قاسمی اور پاکستان علما کونسل میں آج کل اختلافات کی خبریں الیکٹرانک و پرنٹ اور سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں، زاہد محمود قاسمی، حافظ طاہر محمود اشرفی پر جرمن حکومت سے بھی لاکھوں ڈالر وصول کرنے کا الزام لگا چکے ہیں، جبکہ طاہر محمود اشرفی

پر غیر ملکیوں سے ڈالر وصول کرنے کے بعد اب وہ ایک مرتبہ پھر مولانا محمد احمد لدھیانوی اور ان کی جماعت کے ساتھ دیکھے جا رہے ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری