مشہد: رات بھر آفٹر شاکس کا سلسلہ رہا / عمارتیں جھولتی رہیں، شہریوں نے رات پارکوں میں گزار دی


مشہد: رات بھر آفٹر شاکس کا سلسلہ رہا / عمارتیں جھولتی رہیں، شہریوں نے رات پارکوں میں گزار دی

ایران کے دوسرے بڑے شہر مشہد المقدس میں گذشتہ روز 6.1 شدت کے زلزلے کے بعد رات بھر آفٹر شاکس کے شدید جھٹکوں سے عمارتیں جھولتی رہیں جس کی وجہ سے شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے پارکوں پر رات گزاری۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق کل ایران کے مقدس شہر مشہد میں صبح 10 بجے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔
جن کی ریکٹر اسکیل پر شدت 6.ریکارڈ کی گئی تھی۔

زلزلہ تھمنے کے بعد تاحال آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں کبھی کم اور کبھی زیادہ شدت کے زلزلے محسوس کئے جا رہے ہیں۔

گذشتہ رات آفٹر شاکس کے سلسلے میں شدت آ جانے سے شہریوں کی ایک بڑی تعداد خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئی اور بہت سے لوگوں نے رات پارکوں میں بسر کی۔

رات گئے مشہد کی سڑکوں پر عوام کا سمندر امڈ آیا  جس کی بدولت ٹریفک بلاک ہو گئی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھنے میں آئیں۔

لوگ اپنے پیاروں سمیت سخت سردی میں کھلے پارکوں میں رات بھر کمبل اوڑھے ٹھٹرتے رہے۔

سردی سے بچنے کے لئے اکژ لوگوں نے رات گاڑی میں ہی بسر کی جبکہ ایک بڑی تعداد میں لوگوں نے خیمے نصب کر کے ان میں رات گزاری۔

یاد رہے کہ کل صبح آنے والے زلزلے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور چار زخمی ہو گئے ہیں جبکہ چار نزدیکی گاﺅں بھی تباہ ہوئے ہیں۔

 زلزلہ کا مرکز مشہد کے جنوب مشرق میں80 کلومیٹر کی دوری پر واقع دور افتادہ ایک پہاڑی علاقہ سپید سنگ میں13 کلومیٹر زیر زمین تھا۔

یاد رہے کہ 2003 میں ایران ہی کے ایک شہر بم میں آنے والے 6.6 شدت کے ہولناک زلزلے کے نتیجے میں کم و بیش 40 ہزار افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری