کراچی: سوئے ہوئے خاندان پر مٹی کا تودہ موت بن کر گرا، 5 ہلاک + تصاویر


کراچی: سوئے ہوئے خاندان پر مٹی کا تودہ موت بن کر گرا، 5 ہلاک + تصاویر

کراچی کے علاقے بلدیہ گلشن غازی میں گھر پر مٹی کا تودہ گرنے سے میٹھی نیند سونے والے 5 اہل خانہ موت کی نیند سو گئے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق کراچی کے شہر بلدیہ گلشن غازی میں مٹی کا تودہ گھر پر گرنے سے 5 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

جاں بحق افراد میں 45 سالہ ضمیر گل،18 سالہ اقرا اور 11 سالہ عبداللہ جبکہ زخمیوں میں 13 سالہ رومہ ،10 سالہ مسکان اور 7 سالہ یسرا شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق اب بھی مزید افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

ملبہ ہٹانے کیلئے ریسکیو کا آپریشن جاری ہے جبکہ ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مقامی افراد نے بتایا کہ رات ساڑھے4 بجےکےقریبی مسجد سے مدد کے لیے اعلان کیاگیا، جس کے بعد رہائشیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبے تلے دبے افراد کو نکالنا شروع کیا۔

کچی آبادی گلشن ِغازی کے رہنے والوں کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں ایک برس پہلے بھی پہاڑی تودا گرنے سے ایک مکان کو نقصان پہنچا تھا۔

ایس پی بلدیہ ٹاؤن آصف رزاق نے صحافیوں کو بتایا کہ علاقے کے رہائشی پہاڑی پر کٹائی کرتے رہتے ہیں، ہوسکتا ہے اسی وجہ سے لینڈ سلائیڈ ہوئی ہو۔

انہوں نے کہا کہ پہاڑی تودے کو توڑنے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

انتظامیہ کی جانب سے تودے کی زد میں موجود مکانوں کے رہائشیوں کوعلاقہ خالی کرنے کی درخواست کی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری