برطانوی وزیراعظم کی شاہ سلمان سے ملاقات + تصاویر


برطانوی وزیراعظم کی شاہ سلمان سے ملاقات + تصاویر

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے الیمامہ محل میں برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے ملاقات کی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے الیمامہ محل میں برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات اور باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

اس سے پہلے برطانوی وزیراعظم کا الیمامہ محل پہنچنے پر سرکاری طور پر خیرمقدم کیا گیا تھا۔

اس موقع پر الریاض کے گورنر شہزادہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیز بھی موجود تھے۔

ان کے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ تقریب میں دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے جبکہ برطانوی وزیراعظم نے گارڈ آف آنر کا بھی معائنہ کیا ہے۔

شاہ سلمان کی جانب سے برطانوی وزیراعظم کو اعلی ترین سول اعزاز سے بھی نوازا گیا۔

شاہ سلمان نے وزیراعظم تھریسامے اور ان کے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔

استقبالیہ تقریب اور ظہرانے میں متعدد شہزادے، وزراء اور اعلیٰ عہدے دار بھی شریک تھے۔

 

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری