اردن کے شاہ عبداللہ کی امریکی صدر سے ملاقات / ایران معاہدہ بدترین قرار


اردن کے شاہ عبداللہ کی امریکی صدر سے ملاقات / ایران معاہدہ بدترین قرار

اردن کے شاہ عبداللہ نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی جس کے بعد مشترکہ کانفرنس میں ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران معاہدے کو بدترین قرار دیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق اردن کے شاہ عبداللہ نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی جس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کے ایٹمی معاہدے کو بد ترین قرار دے دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کیمیائی حملے کر کے شام نے اپنی حدود سے تجاوز کیا۔

بچوں اور خواتین پر کیمیائی حملے انسانیت کی توہین کے مترادف ہے، جو کسی صورت قابل قبول نہیں۔

انہوں نے ایک طرف جہاں شمالی کوریا کو خطرہ کہا وہیں ایک بار پھر ایران کے ایٹمی معاہدے کو بد ترین قرار دے دیا۔

اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور اسرائیل فلسطین امن مذاکرات پر گفتگو کی گئی۔

دوسری جانب شاہ عبداللہ نے مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ کی کوششوں کو سراہا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری