پاک افغان بارڈر پر اپنی سرحد کے اندر باڑ لگارہے ہیں، نفیس زکریا


پاک افغان بارڈر پر اپنی سرحد کے اندر باڑ لگارہے ہیں، نفیس زکریا

ترجمان وزارت خارہ پاکستان کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر پاک افغان بارڈر پر اپنی سرحد کے اندر باڑ لگارہے ہیں باڑ لگانے کی وجہ واضح ہے اور اس حوالے سے افغانستان کو اپنے تحفظات سے آگاہ کرچکے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی باہمی اعتماد اور مفاد پر مبنی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم ہمسایہ ممالک سمیت پوری دنیا کے ساتھ دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں اور بالخصوص افغانستان میں ہر قسم کی پراکسی وار کی پرزور مذمت اور مخالفت کرتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر پاک افغان بارڈر پر اپنی سرحد کے اندر باڑ لگارہے ہیں باڑ لگانے کی وجہ واضح ہے ہم افغانستان کو اپنے تحفظات سے آگاہ کرچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تجارتی اور دیگر قانونی مقاصد کے لئے ویزہ رکھنے والے افغان شہریوں کو پاکستان آنے کی اجازت ہے اور گزشتہ ہفتے بھی افغانستان سمیت دیگر ممالک کے سیاسی و تجارتی وفود نے پاکستان کو دورہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں موجود پاکستانیوں کو ویزہ کی توسیع کے حوالے سے مشکلات کا سامنا ہے ہم ان مسائل سے پوری طرح آگاہ ہیں اور افغان حکام سے رابطے میں ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری