روس: شام پر امریکی حملہ اقوام متحدہ کے رکن ملک پر جارحیت ہے


روس: شام پر امریکی حملہ اقوام متحدہ کے رکن ملک پر جارحیت ہے

امریکہ کے شام پر فضائی حملے کو روسی فیڈریشن کونسل کی دفاعی کمیٹی کے سربراه نے اقوام متحدہ کے رکن ملک کے خلاف جارحیت قرار دیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق روسی فیڈریشن کونسل کی دفاعی کمیٹی کے چیئرمین ویکٹر اوزروف نے امریکی فضائیہ کی جانب سے شام پر میزائل حملے کی طرف اشاره کرتے ہوئے کہا: "یہ حمله دہشت گردی سے نمٹنے کی کوششوں کو متاثر کریگا۔

امریکہ کے شام کے ایئر بیس پر  فضائی حملے کی بعد روس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کا مطالبہ کیا اور کہا: یہ حملہ اقوام متحدہ کے رکن ممالک کے خلاف جارحیت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ حملہ ماسکو اور واشنگٹن کے درمیان فوجی تعاون کو بهی متاثر سکتا ہے۔

دوسری طرف، ڈونلڈ ٹرمپ شام میں فوجی آپشن پر غور کر رہا ہے جبکہ اقوام متحدہ میں روسی نمائندے نے شام میں کسی بھی حملے کے نتائج کے بارے میں امریکہ کو خبردار کیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری