آل سعود و آل یہود کی ایک زبان؛ شام پر امریکی حملہ درست اور دلیرانہ ہے


آل سعود و آل یہود کی ایک زبان؛ شام پر امریکی حملہ درست اور دلیرانہ ہے

سعودی حکام کا ہمیشہ کی طرح استعمار کی حمایت کرتے ہوئے کہنا ہے کہ شام کے خلاف امریکی حملوں کی حمایت کرتے ہیں جبکہ بعض خام خیال مسلمان آل سعود کی جانب سے امریکہ اور اسرائیل کی آشکار حمایت کے باوجود سعودی عرب کی تقلید کررہے ہیں جو امت مسلمہ کیخلاف اسرائیلی ایجنڈے کی تکمیل ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکام کا کہنا ہے کہ شام کے خلاف امریکی حملوں کی حمایت کرتے ہیں۔

سعودی وزارت خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شام پر امریکی حملوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ کا فیصلہ نہایت دلیرانہ ہے اس کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اسرائیلی وزیراعظم نے شام پر امریکی حملوں کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ٹرمپ کا فیصلہ درست اور دلیرانہ ہے۔

صہیونی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ٹرمپ نے صدر اسد کو واضح پیغام دیا ہے کہ شامی عوام کے خلاف کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال پر امریکہ تماشائی بن کر نہیں بیٹھ سکتا۔

یاد رہے کہ امریکی جہازوں نے شامی ائیر بیس نے 59 کروز میزائل داغے ہیں جس کی وجہ سے کافی جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔

ماہرین کے مطابق بعض خام خیال مسلمان ایسی صورت میں جب آل سعود اور آل یہود کی زبان علنی طور پر ایک ہو چکی ہے، آل سعود کو امت مسلمہ کے نگہبان سمجھ رہے ہیں اور وہابیت کی اندھی تقلید کرتے ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری