ائیربیس پر حملہ داعش کی حمایت میں کیا گیا، شامی حکام


ائیربیس پر حملہ داعش کی حمایت میں کیا گیا، شامی حکام

شامی شہر حمص کے گورنر کا کہنا ہے کہ امریکہ نے ائیر بیس پر حملہ داعش کی حمایت میں کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حمص کے گونر کا کہنا ہے کہ امریکہ نے شام پر حملہ دہشت گرد عناصر خاص کر داعش کو مضبوط بنانے کی خاطر کیا ہے۔

طلال البرزانی کا ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ امریکہ پہلے بھی اس قسم کی حرکتیں کرچکا ہے اور مزید بھی کرتا رہے گا، لیکن شام دہشت گردوں کو نابود کرکے ہی دم لے گا۔

حمص کے گورنر کا کہنا ہے کہ امریکی حملے میں ائیر بیس نقصان پہنچا ہے اور کافی لوگ بھی شہید یا زخمی ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ دہشت گردوں کے خلاف شامی فوج کی کامیاب آپریشن اور دہشت گردوں کی شکست کی خبروں کےبعد امریکی حکام  شامی فوج پر دہشت گردوں کے خلاف کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے کا الزام لگا کر داعش کی مدد کو پہنچ گئے ہیں۔

یاد رہے کہ دہشت گرد ٹولہ داعش نے شامی فوج پر خان شیخون میں کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے کا الزام لگایا تھا تام شامی حکومت نے اس قسم کے تمام تر الزامات کی تردید کی تھی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری