دہشت گردوں کی جانب سے شام پر امریکی حملوں کا پر جوش استقبال


دہشت گردوں کی جانب سے شام پر امریکی حملوں کا پر جوش استقبال

شامی دہشت گرد عناصر نے ائیربیس پر امریکی میزائل حملوں کا پرجوش استقبال کرتے ہوئے اسے خوش آئند قرار دیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شامی باغی گروہ سمیت دہشت گرد عناصر نے امریکی حملوں کی حمایت کردی ہے۔

شامی حکومت کے مخالف گروہ کے رہنما احمد رمضان نے ائیربیس پر امریکی حملوں کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے امریکی حکام سے شامی فوج کو محدود کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

احمد رمضان کا کہنا ہےکہ امید ہے کہ امریکی حملے جاری رہیں گے۔

خیال رہے کہ امریکی جہازوں نے شامی ائیر بیس نے 59 کروز میزائل داغے ہیں جس کے نتیجے میں کافی جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری