صدارتی الیکشن مہم کا آغاز / ایران کا نیا صدر کون ہوگا؟


صدارتی الیکشن مہم کا آغاز / ایران کا نیا صدر کون ہوگا؟

ایران کی اپوزیشن جماعتیں متحد ہوچکی ہیں اور کوشش کر رہی ہیں کہ صرف ایک امیدوار کو منتخب کرکے حکمران پارٹی کو واضح برتری سے شکست سے دوچار کریں۔

تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق، صدر حسن روحانی کا 4سالہ دور حکومت اگلے مہینے ختم ہونے والا ہے جس کی وجہ سے آئندہ ماہ صدارتی انتخابات ہونگے۔

ایران کی اپوزیشن جماعتوں نے گزشتہ جمعرات کو اندرونی انتخابات کرواکر 10 امیدوروں میں سے 5 کو منتخب کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ابراهیم رئیسی نے 2378 میں سے 2147، علیرضا زاکانی نے 1546، مهرداد بذرپاش نے 1404، محمد باقر قالیباف نے 1373 اور پرویز فتاح نے 994 ووٹ حاصل کرکے دیگر امیدواروں پر برتری حاصل کی۔

اپوزیشن جماعتوں کے اگلے اجلاس اور اندرونی انتخابات میں صرف ایک امیدوار کو چنا جائیگا۔

یاد رہے کہ حسن روحانی کے 4سالہ دور حکومت میں ایران کی معاشی مشکلات ایٹمی معاہدے کے باوجود بڑھتی رہیں کیونکہ ان کی حکومت کے پاس معیشت کو مضبوط بنانے کیلئے کوئی بہتر پالیسی نہ تھی۔

واضح رہے کہ ایران کی تاریخ میں جو بھی صدر آیا ہے اس نے دو مرتبہ یعنی 8 سال کیلئے حکومت کی ہے تاہم
ماہرین کے مطابق اس بات کا قوی امکان ہے کہ حسن روحانی دوسری مرتبہ صدر بننے میں ناکام ہوں گے۔

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری