ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو سیریز کے پہلے میچ میں ہرا دیا


ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو سیریز کے پہلے میچ میں ہرا دیا

میزبان ٹیم ویسٹ انڈیز نے تین ایک روزہ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں مہمان ٹیم پاکستان کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق گیانا نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کے کپتان نے ٹاس جیت کر گرین شرٹس کو بیٹنگ کی دعوت دی تو پاکستان کی ٹیم نے مقررہ 50اوورز میں 5کھلاڑیوں کے نقصان پر 308 رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے ایشلے نرس نے پاکستان کے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

پاکستان کے 309رنز کے ہدف کے تعاقب میں کالی آندھی ٹیم نے زبردست کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 49اوورز میں ہی ہدف حاصل کرلیا۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیسن محمد نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے گراؤنڈ کے چاروں اطراف دلکش اسٹروکس کھیلے اور58 گیندوں پر 3 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 91  رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور ہدف 49ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

جیسن محمد کی بہرترین کارکردگی پر انہیں مین آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

 پاکستان کی جانب سے محمد عامر اور شاداب خان نے 2، 2 جب کہ محمد حفیظ اور وہاب ریاض نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

دوسری جانب پاکستان کے سابق کھلاڑیوں نے قومی ٹیم کو آڑھے ہاتھوں لے لیا۔

سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کا کہنا ہےکہ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کھیل کر لگتا ہےون ڈے کی عادت ہی نہیں رہی، 6 اوورز بعد ہی پاکستان کے فاسٹ باولرز تھکے تھکے دکھائی دے رہے تھے۔

اسی طرح معروف نقاد سکندر بخت نے پاکستان کی ویسٹ انڈیزسے شکست کو ناقابل یقین قرار دیتے ہوئے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے اہم کھلاڑی تو آئی پی ایل کھیل رہے ہیں، پاکستان ان کی بی ٹیم سے ہا را ہے۔

دوسری جانب ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میں شکست کے بعد پاکستان قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوشش ہوگی کہ سیریزکےبقیہ میچزمیں کامیابی حاصل کریں۔

انہوں نے کہا ہے کہ جیسن محمد کی وجہ سے میچ آخر میں ہاتھ سے نکل گیا، اس نےشا ندار بیٹنگ کی۔


واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ 9اپریل کو اسی گرائونڈ پر کھیلا جائے گا۔
 
اس جیت کے ساتھ ہی 3 میچوں کی سیریز میں کالی آندھی نے گرین شرٹس کے خلاف 1 میچ کی برتری حاصل کر لی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری