جنرل باجوہ نے افغانیوں کے نام کیا اہم پیغام دیا؟


جنرل باجوہ نے افغانیوں کے نام کیا اہم پیغام دیا؟

چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مجھے ہر پاکستانی کی طرح ہر افغان شہری بھی بہت عزیز ہے، مجھے کسی افغان شہری کے دہشت گردی کا نشانہ بننے پر اتنا ہی دکھ ہوتا ہے جتنا کسی پاکستانی کیلئے محسوس کرتا ہوں۔

خبر رساں ادارے تسنیم نے آئی ایس پی آر کے حوالے سے خبر دی ہے کہ افغانستان کے صحافیوں کے وفد نے وزارت خارجہ، سیفران، تجارت، ہائر ایجوکیشن کمشن، ہیڈ کوارٹر ایف سی خیبر پی کے، این ایس اے اور آئی ایس پی آر کا دورہ کیا۔

مذکورہ دورے کا مقصد افغان میڈیا کو دہشت گردی جو کہ دونوں برادر ممالک کیلئے مشترکہ خطرہ ہے، کیخلاف جنگ کے حوالے سے پاکستان کی کوششوں کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا تھا۔

ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر نے پاک افغان سرحد اور اس حوالے سے پاکستانی کوششوں کے بارے میں وفد کو بریفنگ دی۔

برطانیہ میں افغان ڈیفنس اتاشی کے ساتھ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے دورہ برطانیہ کے موقع پر ہونیوالی ملاقات کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔

آرمی چیف نے افغان ڈیفنس اتاشی سے ملاقات کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ہر پاکستانی کی طرح ہر افغان شہری بھی بہت عزیز ہے۔

مجھے کسی افغان شہری کے دہشت گردی کا نشانہ بننے پر اتنا ہی دکھ ہوتا ہے جتنا کسی پاکستانی کیلئے محسوس کرتا ہوں۔

بیان کے مطابق وفد کے دورے سے پاکستان کی جانب سے خطے میں امن اور استحکام کیلئے کی جانیوالی کوششوں اور نکتہ نظر کو افغان میڈیا کے ذریعے سمجھنے میں مدد ملے گی۔

فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دہشت گردی کی لعنت نے دونوں ممالک کو متاثر کیا ہے اور الزام تراشی کی بجائے باہمی اعتماد کی بنیاد پر وسیع تر تعاون کی ضرورت ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری