ٹرمپ: چین کے ساتھ تعلقات میں بہتری آئی ہے


ٹرمپ: چین کے ساتھ تعلقات میں بہتری آئی ہے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے چینی ہم منصب کیساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے دونوں ممالک کے درمیان موجود مسائل جلد از جلد حل ہوجائیں گے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے چینی ہم منصب شی جینگ پینگ سے فلوریڈا میں ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: "چین کیساتھ مذاکرات میں اہم پیشرفت حاصل ہوئی ہے، تعلقات میں مزید بہتری کی توقع ہے کیونکہ میرے اور چینی صدر کے درمیان تعلقات نہایت خوشگوار ہیں"۔

ٹرمپ نے مزید کہا: "مجھے لگتا ہے کہ واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان موجود مسائل جلد از جلد حل ہوجائیں گے"۔

اس موقع پر چینی صدر کا کہنا تھا کہ ہم نے دوستانہ تعلقات قائم رکھنے کیلئے ایک دوسرے کو اعتماد میں لے لیا ہے"۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم سو فیصد ڈونلڈ ٹرمپ کے ہمراہ ہیں۔

واضح رہے کہ امریکہ اور چین کے درمیان کئی مسائل موجود ہیں جن میں اقتصادی تعلقات، مانیٹری پالیسی، جنوبی کوریا کا "ٹوڈ" میزائل سسٹم اور جنوبی بحیرہ چین میں چینی افواج کی تعیناتی سے متعلق اختلافات سرفہرست ہیں۔  

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری