امریکہ کا شام پر نئی پابندیاں وضع کرنے کا اعلان


امریکہ کا شام پر نئی پابندیاں وضع کرنے کا اعلان

اقوام متحدہ میں امریکی نمائندے کی جانب سے شام کیخلاف مزید کارروائی سے متعلق خبردار کرنے کے بعد، اس ملک کے وزیر خزانہ نے بیان دیا ہے کہ واشنگٹن جلد ہی دمشق پر نئی پابندیاں وضع کریگا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق امریکی وزیر خزانہ اسٹیون منوچن نے کہا ہے کہ واشنگٹن جلد ہی دمشق کیخلاف نئی پابندیاں وضع کریگا۔

اس سلسلے میں نیویورک ٹایمز نے لکھا ہے کہ شام پر نئی پابندیوں کا مقصد بشار اسد حکومت پر مزید دباؤ ڈالنا ہے۔

دوسری جانب روسی حکام نے امریکہ کو خبردار کیا ہے اور اس ملک کی جانب سے غیرقانونی اقدامات کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

روسی حکام کے مطابق شام پر امریکی حملے کے خطے اور بین الاقوامی سطح پر نہایت سنگین نتائج سامنے آئیں گے۔

واضح رہے کہ امریکی فوج نے جمعرات کی شب شامی ائیربیس پر 59 کروز میزائل داغے جس کی وجہ سے کافی جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔

دہشت گردوں کے خلاف شامی فوج کی کامیاب آپریشن اور دہشت گردوں کی شکست کی خبروں کےبعد امریکی حکام شامی فوج پر دہشت گردوں کے خلاف کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے کا الزام لگا کر داعش کی مدد کو پہنچ گئے ہیں۔

یاد رہے کہ دہشت گرد ٹولہ داعش نے شامی فوج پر خان شیخون میں کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے کا الزام لگایا تھا تاہم شامی حکومت نے اس قسم کے تمام تر الزامات کی تردید کی تھی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری