میانمار: شادی کا گھر ماتمکدہ بن گیا / کشتی ڈوبنے سے 20 افراد ڈوب گئے


میانمار: شادی کا گھر ماتمکدہ بن گیا / کشتی ڈوبنے سے 20 افراد ڈوب گئے

جنوب مغربی میانمار میں باراتیوں سے بھری کشتی گارگو جہاز کے ساتھ ٹکرانے سے تباہ ہو گئی جس کے نتیجے میں کم از کم 20 افراد ڈوب کر ہلاک اور ایک درجن کے قریب لا پتہ ہو گئے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق 60 کے قریب باراتی کشتی میں بیٹھ کر اپنی منزل کی جانب رواں دواں تھے کہ ملک کے جنوب مغربی شہر پاتھون میں ان کی کشتی گارگو جہاز سے ٹکرا کر تباہ ہو گئی جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک ہوئے جب کہ 27 افراد کو بچا لیا گیا جبکہ ایک درجن کے قریب لاپتہ ہو گئے ہیں، جن کی تلاش جاری ہے۔

واضح رہے کہ افسوسناک حادثے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

خیال رہے کہ میانمار میں سمندری حادثات معمول کی بات ہے کیونکہ وہاں کے عوام کشتی کے ذریعے نقل و حمل پر زیادہ انحصار کرتے ہیں۔ گزشتہ برس اکتوبر میں بھی ایک کشتی کے حادثے میں 73 افراد ہلاک ہوئے تھے جب کہ مارچ 2015 میں بھی اسی قسم کے ایک حادثے میں 64 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری