شمالی افغانستان میں 8 پولیس چوکیوں پر طالبان کا قبضہ


شمالی افغانستان میں 8 پولیس چوکیوں پر طالبان کا قبضہ

افغان ذرائع کے مطابق طالبان نے صوبہ سرپل کے شہر صیاد میں 8 پولیس چوکیوں پر قبضہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افغان طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ صیاد شہر کے 8 پولیس چوکیوں پر قبضہ کرکے متعدد حکومتی اہلکاروں کو ہلاک یا فرار کرنے پر مجبور کردیا ہے۔

افغان ذرائع کا کہنا ہے کہ صیاد شہر میں طالبان اور سیکورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں اور حکومت نے فوجی دستے بھیجنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

طالبان کے ترجمان قاری یوسف احمدی کا کہنا ہے کہ طالبان نے صیاد شہر کے 8 پولیس چوکیوں پر قبضہ کرکے 40 سیکورٹی اہلکاروں کو ہلاک کردیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل صوبہ سرپل کے نمائندے حسن شریفی بلخابی نے حکومت کو خبر دار کیا تھا کہ کسی بھی وقت صیاد شہر پر طالبان کا قبضہ ہوسکتا ہے۔

سرپل کے گورنر ظاہر وحدت کا کہنا ہے کہ یہ صوبہ کے ارد گرد پہاڑ ہیں جس کی وجہ سے طالبان اور حکومت دونوں کے لئے بڑی اھمیت کا حامل ہے۔

دوسری جانب بعض افغان ذرائع نے اطلاع دی تھی کہ صوبے میں موجود بعض سیکورٹی اہلکار افغان طالبان کے ساتھ تعاون کررہے ہیں جس کی وجہ سے صوبے پر کسی بھی وقت طالبان کا قبضہ ہوسکتا ہے۔

کہا جاتا ہے کہ کوہستانات نامی علاقے پر مسلح افراد کا قبضہ ہے۔

یاد رہے افغانستان میں سیکیورٹی اہلکاروں کی خیانت کی وجہ سے طالبان  کی طاقت میں اضافہ ہورہا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری