شام پر امریکی حملوں کے خلاف، امریکہ میں، امریکیوں کا احتجاج / تصویری رپورٹ


شام پر امریکی حملوں کے خلاف، امریکہ میں، امریکیوں کا احتجاج / تصویری رپورٹ

شام کے فضائی اڈے پر امریکی حملے کے خلاف امریکہ کے 20 شہروں میں مظاہرے ہوئے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق امریکہ نے شام میں دہشتگردوں کے زیرِ اثر علاقوں میں شامی فوج پر مشتبہ کیمیائی حملے کا الزام عائد کر کے جواب میں جمعے کی صبح مشرقی بحیرۂ روم میں موجود اپنے بحری بیڑے سے 59 ٹاما ہاک کروز میزائلوں سے شام کے ایک فضائی اڈے کو نشانہ بنایا تھا۔

مذکورہ فضائی حملے میں کم از کم 6 افراد شہید ہو گئے تھے۔

ان حملوں کے خلاف امریکہ کے شہر لاس اینجلس میں مظاہرے ہوئے جس میں مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ جنگ کو مسترد کرتے ہیں۔

مظاہرین نے شام کے صدر بشار الاسد کی تصاویر بھی اٹھا رکھی تھیں۔

اطلاعات کے مطابق امریکہ کا شام کے فضائی اڈے پر حملے کے خلاف 20 امریکی شہروں میں مظاہرے ہوئے۔

ایک مظاہرے میں زمین پر شام، یمن، کوریا اور ایران میں جنگ کو مسترد کیا گیا تھا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری