عادل الجبیر قاہرہ کا دورہ کریں گے


عادل الجبیر قاہرہ کا دورہ کریں گے

سعودی وزیر خارجہ مصری صدر اور سعودی بادشاہ کے درمیان ملاقات کیلئے راہ ہموار کرنے رواں ہفتے قاہرہ کا دورہ کریں گے۔

تسنیم نیوز کے مطابق سعودی وزیر خارجہ مصری صدر اور سعودی بادشاہ کے درمیان ملاقات کی راہ ہموار کرنے اس ہفتے قاہرہ کا دورہ کریں گے.

سعودی وزیر خارجہ مصری حکام سے ملاقات اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کرنے رواں ہفتے کو مصر کا دورہ کریں گے۔

عرب ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ عادل الجبیر مصر اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کی کوشش کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق جبیر مصری ہم منصب کے ساتھ بھی ملاقات کریں گے۔

واضح رہے کہ مصر اور سعودی عرب کے تعلقات میں کافی اتار چڑھاؤ رہا ہے دونوں ممالک کے درمیان شامی سیاسی بحران کے حل کے بارے میں بھی اختلافات پائے جاتے ہیں۔

یاد رہے کہ سعودی وزیرخارجہ کا دورہ شام پر امریکی حملے کے بعد ہورہا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری