ایرانی جہاز تربیتی دورے پر کراچی میں لنگر انداز


ایرانی جہاز تربیتی دورے پر کراچی میں لنگر انداز

ایرانی نیوی کے دو جہاز خیر سگالی اور تربیتی دورے پر پاکستان کے ساحل پر پہنچ گئیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایرانی جہازوں کا پاکستانی ساحل پُرتپاک استقبال کیا گیا اور انھیں پاکستان نیوی کے افسران اور ایرانی سفارت کاروں نے خوش آمدید کہا۔

اس دورے کا مقصد سمندر میں تربیت اور بات چیت کے ذریعے دونوں ممالک کی بحری فورسز کے درمیان مشترکہ تعاون کا فروغ اور استحکام ہے۔

کراچی میں اپنے قیام کے دوران ایران کی بحری فورسز کے افسران اور اہلکار اپنے پاکستانی ہم منصب افسران اور اہلکاروں سے پیشہ وارانہ اور مشترکہ مفادات پر بات چیت کریں گے۔

اس حوالے سے دونوں ممالک کی بحری فورسز کے درمیان آپریشنل ٹریننگ اور کھیل کی سرگرمیوں کا منصوبہ بھی بنایا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق دورے کے اختتام پر سمندر میں ایک مشترکہ تربیت کا انعقاد بھی کیا جائے گا تاکہ دونوں ممالک کی بحری فورسز کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کیا جاسکے۔

اُمید کی جارہی ہے کہ اس دورے کے ذریعے خطے میں امن اور سیکیورٹی کو فروغ دینے میں مدد ملے گی اور دونوں ممالک کے درمیان میری ٹائم تعاون بڑھے گا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری