امام کعبہ کے ایک فرقے سے محبت کے اظہار سے دیگر مسالک کو تشویش


امام کعبہ کے ایک فرقے سے محبت کے اظہار سے دیگر مسالک کو تشویش

انجمن طلباء اسلام پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل کا کہنا ہے کہ سعودی امام کعبہ جو کہ امت واحدہ کی علامت سمجھا جاتا ہے تاہم صرف ایک فرقے سے مل کر باقیوں کو مکمل طور پر نظر انداز کردینا دیگر مسالک کے لئے باعث تشویش ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کو انٹرویو دیتے ہوئے انجمن طلباء اسلام پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل ریحان طاہر قادری کہا کہنا تھا کہ دنیا جہاں عالم اسلام کے خلاف سازش کر رہی ہے، جہاں دین اسلام کو بدنام کرنے، اسلام کا مسخ شدہ چہرہ پیش کرنے اور مسلمانوں کو آپس میں لڑانے کی سازشیں جاری ہیں وہیں آج بھی لوگوں کا اسلام کے نام پر اکھٹا ہونا، ان تمام قوتوں کے لئے ایک واضح پیغام ہے جو اس سازش پر کام کر رہے ہیں۔

پاکستان کو دنیا سے الگ کرنے کی سازش بھی کامیاب نہیں ہو گی مگر ہمیں اس طرح کی تقریبات کے اقدام کے ساتھ امت مسلمہ کے مسائل پر بھی بات کرنی ہوگی اور کھل کر دشمن کے عزائم بےنقاب کرنا ہوں گے۔

ان لوگوں کو بھی بےنقاب کرنا ہوگا جو بیرونی طاقتوں کی فنڈنگ سے ملک میں انتشار پھیلاتے ہیں۔

ہمیں اس طرح کے اقدامات سے عوام، پاک فوج اور ملک کے لئے کام کرنے والے اداروں کی حوصلہ افزائی کرنی ہو گی اور کھل کر دشمنوں کے عزائم پر بات کرنی ہوگی۔

سعودی امام کعبہ جو کہ امت واحدہ کی علامت سمجھا جاتا ہے تاہم صرف ایک فرقے سے مل کر باقیوں کو مکمل طور پر نظر انداز کردینا دیگر مسالک کے لئے باعث تشویش ہے۔

ہم  بھی امام کعبہ سے محبت کا اظہار کرتے ہیں مگر لوگوں کو اکھٹا کرنے کے لئے حکمت عملی کی ضرورت ہوتی ہے۔

اہم ترین انٹرویو خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری