صدارتی انتخابات سے متعلق آیت اللہ رئیسی کا اہم بیان


صدارتی انتخابات سے متعلق آیت اللہ رئیسی کا اہم بیان

ایران کے صدارتی انتخابات کے حوالے سے آیت اللہ رئیسی نے ایک اہم بیان میں کہا ہے کہ لوگوں کی حالت زار سے آگاه ہوں، لوگ پوچهتے ہیں کہ صورتحال ایسی کیوں ہے؟

تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق آیت الله رئیسی نے صدارتی انتخابات کے حوالے سے اپنے پہلے بیان میں ملک کی معاشی مشکلات کی طرف اشاره کرتے ہوئے کہا کہ بے روزگاری اور مہنگائی کے تالے کو کهولنا چاہئے۔

اس بیان میں آیا ہے کہ "جبکہ انقلاب اسلامی کی چوتھی دہائی اختتام پذیر ہونے کو ہے، بہت سی کامیابیوں کے ساتھ ساتھ نامناسب انتظامی صورتحال کی وجہ سے عوام کے سامنے بہت مشکلات بهی ہیں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ حکومت عوام کو صحیح طریقے سے جواب نہیں دے پارہی۔

آیت اللہ رئیسی کے مطابق عوام کا سوال یہ ہے کہ اتنے وسائل، نعمتوں اور سپریم لیڈر کی ہدایات کے باوجود ملک کی صورتحال ایسی کیوں ہے؟

ایسی صورتحال میں ملک کی سلامتی کے ذمه داران ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کیوں نہیں کر رہے؟ بے روزگاری اور مہنگائی کی کیا وجہ ہوسکتی ہے؟

انہوں نے صدراتی انتخابات میں امیدوار بننے کا اعلان کرتے ہوئے مزید کہا کہ ملک کو بحران سے بچانے کے لئے انشاالله جامع پروگرام کے مطابق عوام سے بات کروں گا۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری