شام پر امریکی حملے کے بعد روس نے بحری جہاز خلیج فارس روانہ کر دیا


شام پر امریکی حملے کے بعد روس نے بحری جہاز خلیج فارس روانہ کر دیا

شام کے فوجی ائیر بیس پر امریکہ کے میزائل حملے کے بعد روس نے بحری جہاز خلیج فارس روانہ کر دیا ہے

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق روسی ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ شام کے فوجی ائیر بیس الشعیرات پر امریکہ کے میزائل حملے کے بعد روس نے اپنی قوت میں اضافہ کرتے ہوئے بحری جہاز خلیج فارس روانہ کردیا ہے۔

بحر اسود سے روانہ ہونے والا اور جدید ٹیکنالوجی اور میزائلوں سے لیس "ایڈمرل گیرگووِچ" نامی روسی فریگیٹ استنبول کے باسفورسوں سے گزر کر بحر روم میں پہنچ گیا ہے۔

اس فریگیٹ نے گذشتہ سال شام میں روس کے آپریشن میں بھی شرکت کی تھی، جس سے دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر جدید میزائل داغے تھے اور دہشتگردوں کو کئی علاقوں سے مار بھگانے پر مجبور کیا گیا تھا۔

واضح رہے ایڈمرل  گریگووِچ  ٹائپ کے فریگیٹ روس کے جدید ترین جنگی بحری جہازوں میں شمار ہوتے ہیں۔

امریکی وزارت دفاع کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ شامی فوج کی بیس پر حملہ کرنے والا امریکی جنگی بحری جہاز مغربی بحیرۂ روم کی طرف بڑھ گیا ہے اور اس کی روسی جنگی بحری جہاز کے ساتھ مڈ بھیڑ نہیں ہوئی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری