شام کے الشعیرات ایئربیس پر معمول کی سرگرمیوں کا آغاز + ویڈیو


شام کے الشعیرات ایئربیس پر معمول کی سرگرمیوں کا آغاز + ویڈیو

امریکہ کے شامی ایئربیس الشعیرات پر 2 روز قبل 59 میزائل فائر کئے جانے کے نتیجے میں شامی فضائیہ کے 6 اعلیٰ افسران شہید ہو گئے تھے تاہم اب اس فوجی اڈے میں معمول کی سرگرمیوں کا آغاز ہو چکا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق امریکہ کی جانب سے یہ حملہ بدھ کو ہونے والے حملے کے بعد کیا گیا تھا جو مبینہ طور پر کیمیائی حملہ تھا۔ اس حملے میں 89 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے تھے۔

امریکہ نے اس کیمیائی حملے کا ذمہ دار شامی فوج کو ٹھہرایا تھا جبکہ شامی فوج اس الزام کو مسترد کر رہی ہے کہ حملے میں کیمیائی مواد استعمال ہوا جبکہ شام کے اتحادی روس نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ حملے میں باغیوں کے ایک ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا جہاں وہ کیمیائی ہتھیار رکھتے تھے۔

امریکہ کے شامی ایئربیس الشعیرات پر59 میزائیل فائر کئے جانے کے بعد اب اس فوجی فضائی اڈے میں معمول کی سرگرمیوں کا دوبارہ آغاز ہو چکا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری